چھٹی کے بعد مڈل، میٹرک ٹیک کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

چھٹی کے بعد مڈل، میٹرک ٹیک کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری سکولوں میں چھٹی کے بعد مڈل اور میٹرک ٹیک کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے لئے لاہور کی دس تحصیلوں میں 20 سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہر تحصیل میں 2 سکولوں کا ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے انتخاب کیا جائے گا، ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے الگ الگ سکول ہونگے ۔بہترین آئی ٹی اور سائنس لیب والے سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا،ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے ہر سکول میں الگ سے 2 کلاس روم رکھے جائیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے بہترین سکولوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔بہترین آئی ٹی و سائنس لیب والے سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی،گرافک ڈیزائننگ، پلمبنگ، الیکٹریشن، ڈریس میکنگ، بیوٹیشن ،کوکنگ اور میڈیا پروڈکشن کے کورسز کرائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں