ماڈل روڈز پرلوڈر رکشے بند کرنے کیلئے آپریشن تیز کرنیکا حکم

ماڈل روڈز پرلوڈر رکشے بند کرنے کیلئے آپریشن تیز کرنیکا حکم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ماڈل روڈز پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کرنے کے لئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کے لئے سفر محفوظ بنانے کے لئے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ،مین بلیوارڈ گلبرگ میں لوڈر رکشہ کا داخلہ بند کردیا گیا۔ سی ٹی او نے کہاکہ سریا،ٹی آئرن سے لوڈڈ رکشے چلتی پھرتی موت ہیں، انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اب چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگا،ڈرائیور کے ساتھ ساتھ رکشہ مالک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے ،کوئی بھی رکشہ مالک، ڈرائیور مقررہ حد اور لوڈ سے تجاوز نہ کرے ،اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس بھی کینسل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لوڈر گاڑیوں کو ہیڈ و بیک لائٹس ، ریفلیکٹرز لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔علامہ اقبال روڈ، جی ٹی روڈ، فیروزپور روڈ، ملتان روڈ، شاہدرہ پر ناکہ جات قائم ہیں،مہلک حادثات کے پیش نظر ایسی وہیکلز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر افسران کی نگرانی میں 8 سینئر وارڈنز ،24 وارڈنزبھی تعینات ہیں۔رواں ماہ 13 ہزار سے زائد لوڈر رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے 317 مقدمات درج کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں