وارڈ ن کو رشوت دینے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار

وارڈ ن کو رشوت دینے  والا ٹرک ڈرائیور گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک انسپکٹر کو رشوت دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا، رشوت ستانی پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔

 ترجمان ٹریفک پولیس سگیاں سرکل میں سینئر وارڈن انسپکٹر حیدر علی نے ون وے خلاف ورزی پر ٹرک ڈرائیور کو روکا توڈرائیور نے کاغذات کی بجائے ٹریفک انسپکٹر کو 5000 روپے رشوت تھما دی جس پرانسپکٹر حیدر علی نے رشوت ستانی پر ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں