پانچ غیرقانونی رہائشی سکیموں کے انفراسٹرکچر مسمار

 پانچ غیرقانونی رہائشی سکیموں کے انفراسٹرکچر مسمار

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز نے پانچ ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن کے خلاف کارروائی کی۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے الجنت ہومزفیروز پور روڈ پر کاہنہ کے نزدیک ایک غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن، اے ایس آر، الخیر ہومز اور منٹورو ہومز کی سڑکیں، دفاتر، سیوریج سسٹم اور پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔ آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں