مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان ضبط

مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،سامان ضبط

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔

چیف آفیسر محمد زبیر وٹو نے بھوآنہ بازار،ریگل روڈ اور جھنگ بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی نگرانی کی اورعارضی تجاوز شدہ سامان ضبط اور دوٹرکوں میں تجاوزات کا سامان بھر کر قبضہ میں لے لیا گیا۔علاوہ ازیں پختہ تجاوزات کو مشینری سے مسمار کرادیا۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹرکے حکم پر چوک گھنٹہ گھرمیں تجاوزات مافیا کے صفایا کے لئے کیمپ بھی قائم کردیا گیا ،جہاں ڈیوٹی سٹاف تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لے گا۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ گھنٹہ گھر کے بازاروں سمیت شہر بھر سے تجاوزات کا صفایا کیا جارہاہے ،دکاندار قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے تجاوزات قائم کرنے سے بازرہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں