میونسپل کارپوریشن کی غفلت،متعدد علاقوں میں نصب سٹریٹ لائٹس غیر فعال

میونسپل کارپوریشن کی غفلت،متعدد علاقوں میں نصب سٹریٹ لائٹس غیر فعال

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی غفلت کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں لگائی گئی سٹریٹ لائٹس غیر فعال ہیں ۔

جس کے باعث شام ڈھلتے ہی رہائشی علاقے اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تاریکی کے باعث جرائم پیشہ عناصر بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف وارداتیں سرانجام دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونسپل کارپوریشن کی فیصل آباد کی غفلت کے باعث مین شاہراہوں اور گلی محلوں میں لگائی جانے لائٹس خراب ہوچکی ہیں جس کے باعث رات ہوتے ہی گلیاں بازار اور مین شاہراہیں اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ، گلیوں بازاروں اور مین شاہراہوں پر اندھیرا ہونے کے باعث سٹریٹ کرائم اور موبائل چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چند ہزار روپے لگا کر لائٹیں مرمت نہ کروانے کی وجہ سے سرکاری خزانے سے خرچ کیے گئے کروڑوں روپے ضائع ہورہے ہیں، میونسپل کارپوریشن حکام لمبی تان کر سورہے ہیں ، میونسپل کارپوریشن میں لائٹوں کی مرمت اور بحالی کیلئے لائٹ برانچ بھی موجود ہے جس میں افسران و ملازمین بھی موجود ہیں جن کا کام صرف لائٹوں کو فعال رکھنا ،دیکھ بھال کرنا اور خراب ہونے پر تبدیل کرنا ہوتا ہے مگر لائٹ برانچ کا عملہ صرف سرکاری افسران کے دفاتر کے گرد نصب لائٹوں پر ہی توجہ دیتا ہے ،شہر میں لگائی لائٹوں کے بند ہونے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،میونسپل کارپوریشن میں بطور انچارج لائٹ انسپکٹر عبدالوحید کو تعینات کیا گیا لیکن کام کلرک نعیم سندھو کررہا ہے جس کی وجہ سے کام پر توجہ دینے کی بجائے صرف افسران کو ہی خوش کیا جاتا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ اب سردی کا موسم شروع ہورہا ہے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کمشنر سلوت سعید کو معاملے پر توجہ دینی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں