چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کی جائے :ڈپٹی کمشنر

چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کی جائے :ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کا ٹاسک تفویض کردیا۔

، چلڈرن ہسپتال کے اموربارے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ہسپتال میں مزید 136 بیڈز کی تیاری کا کام جاری ہے اور اپ گریڈیشن سے ہسپتال 550بیڈڈ ہوجائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی وسعت کے منصوبہ پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ ہیومن ریسورسز کی کمی کو بھی پورا کرایا جائے گا، ہسپتال میں مزید واش رومز بھی تعمیر کرائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں