لائسنس کیلئے رکشہ ڈرائیورز کے ٹیسٹ آج ہونگے

لائسنس کیلئے رکشہ ڈرائیورز کے ٹیسٹ آج ہونگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی جانب سے رکشہ ڈرائیورز کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا ۔

رکشہ جات ڈرائیورز کے لیے خصوصی کاونٹرز کے قیام کے بعد ایک اور اہم اقدام اٹھالیا گیا،ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹر پیپلز کالونی میں بالخصوص رکشہ ڈرائیورز کے ٹیسٹ آج بروز اتوار 29ستمبر 2024کو ہونگے۔چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کہا ہے کہ رکشہ ڈرائیورز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کا تسلسل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ تمام ڈرائیورز جنہوں نے لرنر پرمٹ حاصل کر لیے ہیں اور 42 دن کا عرصہ بھی پورا ہو چکا وہ ٹیسٹ دینے کے اہل ہونگے ، سٹی ٹریفک پولیس کا ٹیسٹنگ سٹاف سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی کامران عادل کی سپرویژن میں متحرک ہو کر فرائض منصبی سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے ، رکشہ ڈرائیورز اس سہولت سے فائدہ حاصل کر یں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں