ڈی آئی خان کی مریضہ کا جنرل ہسپتال میں پیچیدہ آپریشن کامیاب

ڈی آئی خان کی مریضہ کا جنرل  ہسپتال میں پیچیدہ آپریشن کامیاب

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )ملک کے مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے چکر کاٹنے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی مریضہ ذکیہ کا لاہور جنرل ہسپتال میں انتہائی پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

زندگی اور موت کی جنگ میں مبتلا جواں سالہ مریضہ کو ایل جی ایچ کے ماہر سرجنز نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے نئی زندگی لوٹا دی ۔پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹرخضر حیات گوندل کی سربراہی میں ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر اظفر علی، ڈاکٹر ہارون اسرار اور ڈاکٹر عمران نیازی پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے پیچیدہ آپریشن مکمل کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں