پاکستان کونفا ق کے بجائے اتفاق کی ضرورت :پنجاب بار کونسل

 پاکستان کونفا ق کے بجائے اتفاق  کی ضرورت :پنجاب بار کونسل

لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری بابر وحید نے کہا موجودہ مشکل حالات میں پاکستان کونفا ق کے بجائے اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

وکلا نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئین و قانون کی سربلندی کیلئے کردار ادا کیا اور اس کیلئے جانوں کی قربانیاں بھی پیش کی ہیں ، حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اپنی تجاویز بھی مرتب کر رہے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا وکلا کسی کے آلہ کار نہیں بلکہ ہمیشہ آئین و قانون کیلئے آواز بلند کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں