انتقامی کارروائیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا:ٹیچرز یونین

 انتقامی کارروائیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا:ٹیچرز یونین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے قائم مقام مرکزی صدر رانا انوار الحق، رانا لیاقت، مسعود گجر ،سعید نامدار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفیٰ سندھو ،آغا سلامت، محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چودھری عباس ودیگر نے کہا گرینڈ ٹیچرز الائنس کی احتجاجی تحریک پر امن ہے لیکن منفی ہتھکنڈوں کے استعمال سے اساتذہ میں اشتعال پیدا ہو رہا ہے۔

شوکاز نوٹسز ، معطلیوں اور دھمکیوں سے اساتذہ کو ڈرایا نہیں جا سکتا ،محکمہ تعلیم کے انتظامی افسر ہوش کے ناخن لیں۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ اپنے وعدوں کی پاسداری یقینی بنائیں ،اساتذہ کے خلاف انتقامیوں کارروائیوں کے بجائے حسب وعدہ لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کیا جائے ، تعلیمی اداروں کی پرائیویٹ مینجمنٹ کو حوالگی کا عمل روکا جائے اور نئے سکول ٹائمنگ و شیڈول پر نظر ثانی کی جائے ۔ ریشنلائزیشن کی آڑ میں اساتذہ کی دور دراز ٹرانسفرز اور ایلیمنٹری ہیڈز کی بلاجواز ٹرانسفرز کر فی الفور روکا جائے وگرنہ اساتذہ تعلیمی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں