صیہونیوں نے عالم اسلام کا مجاہد رہنما چھین لیا:ملی یکجہتی کونسل

صیہونیوں نے عالم اسلام کا مجاہد رہنما چھین لیا:ملی یکجہتی کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ ) ملی یکجہتی کونسل کے قائدین نے کہا صیہونیوں نے عالم اسلام کا مجاہد رہنما چھین لیا،شیخ حسن نصراللہ کی شہادت عالمِ اسلام کو بیدار اور متحد کرنے کا سبب بنے گی۔

صیہونی اسرائیلی بڑھتے مظالم کو روکنا عالمِ اسلام کے تحفظ کے لئے لازم ہوگیا ۔ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مرکزی رہنماؤں پیر ہارون گیلانی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، پیر عبد الرحیم نقشبندی، حافظ عبدالغفار روپڑی، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ شبیر میثمی، ڈاکٹر علی عباس، عبداللہ گل، قاری یعقوب شیخ نے مشترکہ بیان میں حسن نصراللہ کی شہادت کو عالمِ اسلام کے لئے بڑا المیہ قرار دیتے ہوئے کہا اسرائیل 300 دنوں سے غزہ میں فلسطینیوں کو تہہ تیغ کررہا ہے ،اب لبنان میں بھی ٹیکنالوجی کے انسان کش استعمال کے بعد بمباری اور ٹارگٹ کلنگ کررہا ہے ، صیہونیت مسلسل قیادت کو ہدف بناکر مزاحمت اور جہاد کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں