سکھ یاتری جتھا منتظمین کو فیس ادا کرنے سے گریز کریں : رمیش سنگھ اروڑہ

سکھ یاتری جتھا منتظمین کو فیس ادا کرنے  سے گریز کریں : رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورو نانک دیو کی سالگرہ منانے کے لئے آنے والے عقیدت مندوں کے استحصال کے بارے میں رپورٹوں کی روشنی میں، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی (پی ایس جی پی سی) اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے تمام عقیدت مندوں کو مشورہ دیا ہے۔

 کہ وہ امریکی ڈالر میں نقدی اپنے ساتھ رکھیں اور جتھا منتظمین کو کوئی فیس ادا کرنے سے گریز کریں، جو ان کی یاترا کے لئے ‘‘فیس’’ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں