ریلوے سٹیشن قصور کی کینٹین میں آتشزدگی
قصور(خبرنگار) ریلوے سٹیشن قصور کی کینٹین کے گیس سلنڈر کے پائپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری کینٹین کو لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔اس موقع پر مسافروں سے بھری ٹرین بھی موجود تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔