آئی آئی ایل کی سالانہ جنرل میٹنگ اور کارپوریٹ بریفنگ سیشن کا اختتام
کراچی(پ ر)انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ (آئی آئی ایل )اسٹیل، اسٹین لیس اسٹیل اور پلاسٹک کے پائپ اور فٹنگز بنانے والی ایک سرکردہ کمپنی نے 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے اپنی 76ویں سالانہ جنرل میٹنگ 2024 اور کارپوریٹ بریفنگ سیشن کا کامیابی سے اختتام کیا۔
اے جی ایم کی صدارت مصطفی چنائے ، نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کی، اور سی بی ایس کی صدارت سہیل بھوجانی، سی ای او نے کی۔آئی آئی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سہیل بھوجانی نے میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ایک چیلنجنگ عالمی اور مقامی معاشی ماحول کے باوجود، آئی آئی ایل نے مالی سال 2024 میں ٹھوس مالیاتی نتائج حاصل کیے ہیں۔ 30 جون کو ختم ہونے والے سال کے لیے 3.50 روپے فی حصص کے حتمی نقد منافع کی سفارش کو شیئر ہولڈرز نے منظور کر لیا۔