سیکریٹری تعلیم کو انکوائری کا حکم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نیو ٹاؤن میں گرلز اسکول میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے قیام کیخلاف درخواست پر سیکریٹری تعلیم کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 2007 میں گرلز اسکول میں توسیعی منصوبے کے تحت اضافی کمرے بنائے گئے تھے ۔ اضافی کمرے اسکول میں تعلیمی مقاصد کے لئے بنائے گئے تھے ۔ محکمہ تعلیم نے اسکول میں ہی ضلعی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے دفاتر قائم کردیئے ہیں۔