ستمبر میں فوڈ پوائنٹس کو 11 کروڑ 63لاکھ کے جرمانے

ستمبر میں فوڈ پوائنٹس کو 11 کروڑ 63لاکھ کے جرمانے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)فوڈ اتھارٹی نے ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

 ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ستمبر میں صوبہ بھر میں 92 ہزار 822 فوڈ پوائنٹس،یونٹس کی چیکنگ کرکے 282 بند، 88 مقدمات کا اندراج کروا کر 10 ہزار 68 فوڈ پوائنٹس کو 11 کروڑ 63 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ 1 لاکھ 86 ہزار 161 لیٹر دودھ، 24 ہزار 743 کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں