پنجاب کے تعلیمی بورڈ یکجاکرنے کیلئے پیپر ورک مکمل

پنجاب کے تعلیمی بورڈ یکجاکرنے کیلئے پیپر ورک مکمل

لاہور(عاطف پرویز سے)تعلیمی بورڈز کو یکجا کرنے کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے سٹرکچر پر پیر ورک مکمل کرلیا جسکے تحت چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔

نو بورڈز کے اوپر ایک بورڈ قائم کیا جائے گا،سپر بورڈ کا سربراہ چیف آپریٹنگ آفیسر ہوگا جو کہ ٹیچر کی بجائے بیورو کریٹ ہوگا، ماتحت نو بورڈز میں سیکرٹری اور کنٹرولر بورڈ کے عہدے ہوں گے ، بورڈز کا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا آفیسر ہوگا، اس حوالے سے ایک پینل بھجوایا جائے گا جس میں سے ایک آفیسر کی سلیکشن ہوگی ،کنٹرولر امتحانات کالج کا ٹیچر ہوگا ،جلد نئے سٹرکچر کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، تعلیمی بورڈ کو یکجا کرنے کے حوالے سے ملازمین کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا تھا ، بورڈز کو ایک کرنے کا منصوبہ نگران حکومت میں سامنے آیا تھا تاہم تاحال اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں