بلدیہ عظمیٰ، ای ٹینڈرنگ کا آغاز

بلدیہ عظمیٰ، ای ٹینڈرنگ کا آغاز

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)بلدیہ عظمیٰ لاہور نے ای ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، ہینڈ کارڈز ریڑھیوں کے حوالے سے پہلے ای ٹینڈرنگ پروسیس کو مکمل کیا جارہا ہے۔

 ای ٹینڈرنگ میں رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے۔ کمیٹی کے ممبران، تمام کنٹریکٹر،عام شہری اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ای ٹینڈرنگ ماڈل پروسیس کو بڑی سکرین پرسب کے سامنے پیش کیا گیا، ماڈل ریڑھیوں کے لئے ریزو پرائس 15 کروڑ رکھی گئی ہے ۔ای ٹینڈر پراسیس میں 5 کمپنیوں نے شرکت کی۔ ٹینڈر ایوارڈ کے حوالے سے کاغذات کی جانچ جاری،سب سے کم بولی والی کمپنی کو ٹھیکہ ایوارڈ کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں