خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس کا انعقاد

خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت  جائزہ اجلاس کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ۔

ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک غلام حر، ڈی او انڈسٹری رضوان اکر ڈار، ایگریکلچر مارکٹنگ آفیسر اولیاء وکیل، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈم مہوش نگاہ کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کسان کارڈ کی تقسیم و رجسٹریشن، گرین ٹریکٹر کی رجسٹریشن،ستھرا پنجاب پروگرام، پرائس کنٹرول، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، انسداد ڈینگی سرگرمیوں،ہسپتالوں کیلئے ضروری ادویات کی خریداری سمیت وزیراعلی پنجاب کے دیگر خصوصی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں