قائد آباد میں 76معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم،یہ ایک اچھی کاوش ہے ،کرم الٰہی بندیا ل

 قائد آباد میں 76معذور افراد  میں ہمت کارڈ تقسیم،یہ ایک اچھی  کاوش ہے ،کرم الٰہی بندیا ل

قائد آباد (نمائندہ دنیا)ہمت کارڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے سابق ایم پی اے و وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلتھ کوآرڈی نیٹر پی پی 82 کرم الہی بندیال نے۔

 خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ کا اجراء کرکے معذور افراد کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی ایک اچھی اور مخلص کاوش کی ہے انہیں اس سے ہر تین ماہ کے بعد ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے جس سے معذور افراد کو اچھی زندگی گزارنے کے لئے معاشی سپورٹ ملے گی ،تقریب میں 76معذور افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں