کمشنر کا بلاک 3چوک میں دوبارہ تجاوزات کی پوسٹ کا نوٹس

کمشنر کا بلاک 3چوک میں دوبارہ تجاوزات کی پوسٹ کا نوٹس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن جہانزیب اعوان کا بلاک نمبر 3 چوک میں دوبارہ تجاوزات قائم ہونے کی سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا۔

، عملہ انکروچمنٹ نے رات بلاک نمبر 3 چوک سے تمام تجاوزات ہٹا دیں۔ واضح رہے ایم سی نے بلاک نمبر 3  چوک سائیکل اسٹینڈز کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے چوک میں دکانداروں کی جانب سے دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی نشان دہی کی گئی۔ جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔کمشنر کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں۔ دکاندار تجاوزات سے بعض رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں