انتظامیہ عوام کے مسائل کم کرنے کے لئے کوشا ں ہے ،عشنہ طاہر

 انتظامیہ عوام کے مسائل کم کرنے کے لئے کوشا ں ہے ،عشنہ طاہر

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انتظامیہ عوام کے مسائل کم کرنے اور۔

 انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے مسائل کی مثبت انداز میں نشاندہی کا خیر مقدم کیا جائے گا کیونکہ اس سے ان کا فوری حل ممکن ہے وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ارکان سے دوران ملاقات گفتگو کر رہی تھیں،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ریڑھی بازار کے قیام کا مقصد عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی ہے جبکہ شہر میں چلنے پھرنے والی ریڑھیوں کے لیے مخصوص پوائنٹس بنائے جائیں گے ریڑھی بانوں کو کسی صورت بے روزگار نہیں کیا جائے گا اور ان کی سہولیات کا مکمل خیال رکھا جائے گا تاکہ وہ بھی باعزت طریقہ سے روزی کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کے نرخ طے کرنے کے لیے مارکیٹ کمیٹی کے نمائندہ کو آج دفتر طلب کر کے اسے اس امر کا پابند کیا جائے گا کہ سرگودھا بھلوال کی بجائے بھیرہ مارکیٹ کے نرخ مقرر کئے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے بلدیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں مزید مشینری کی خریداری کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں