معذور افراد ہمارا اثاثہ،ان کی خدمت دینی فریضہ :علی اکبر بھنڈر

معذور افراد ہمارا اثاثہ،ان کی خدمت دینی فریضہ :علی اکبر بھنڈر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ معذور افراد کو قومی دھارے میں لانا مریم نواز شریف کا عظیم کارنامہ ہے ۔

،معذور افراد ہمارا اثاثہ ہیں انکی خدمت کرنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھکر نے ہمت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ہمت کارڈ کی افتتاحی تقریب سوشل ویلفیئر کمپلیکس بھکر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی علی اکبر بھنڈر ڈپٹی کمشنر بھکر تھے ۔ انکا کہنا تھا کہ معذور افراد کی معاشرے میں بحالی کیلئے محترمہ مریم نواز کی کاوشیں لازوال ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ صاحب نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے میزبان ملک مشتاق حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں