روزانہ 1 لاکھ سے زائد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں

 روزانہ 1 لاکھ سے زائد ٹریفک  قوانین کی خلاف ورزیاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہری ٹریفک قوانین کو ہوا میں اڑانے لگے، روزانہ 1 لاکھ سے زائد خلاف ورزیاں نوٹ کی جانے لگیں، ٹریفک رولز کی بڑھتی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اب چالانوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی روزانہ 3 کروڑ مالیت کے ای چالان گھروں میں بھجوائے گی،چالان وصولی کے لئے بھی میکنزم تیار کر لیا، ای چالان نادہندگان پولیس سروس حاصل نہیں کرسکیں گے ،پنجاب کے تمام خدمت مراکز کو سیف سٹیز اتھارٹیز کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا ای چالان ریکوری کے لئے لاہور ٹریفک پولیس کی ٹیموں کی معاونت لی جا رہی ہے، شہریوں کو 19 مختلف ٹریفک رولز پر ای چالان بھجوائے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں