محکمہ خزانہ کا سٹریٹجک کمیونیکیشن سیل کیلئے35کروڑ دینے سے انکار

محکمہ خزانہ کا سٹریٹجک کمیونیکیشن سیل  کیلئے35کروڑ دینے سے انکار

لاہور(سیاسی نمائندہ)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ترقیاتی منصوبے کا نام تو بدلا ہی، لگے ہاتھوں لاگت میں اضافہ بھی کر دیا۔

 10 کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبے ڈیجیٹل کمیونیکیشن سیل کا نام بدل کر سٹریٹجک کمیونیکیشن سیل نام رکھ دیا گیا۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے منصوبے کی لاگت بھی 35 کروڑ روپے کر دی مگرمحکمہ خزانہ پنجاب نے 10 کروڑ روپے سے زائد فنڈز دینے سے معذرت کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں