محکمہ خزانہ:لائیو سٹاک کیلئے 4 ارب 20 کروڑ جاری

محکمہ خزانہ:لائیو سٹاک کیلئے 4 ارب 20 کروڑ جاری

لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ خزانہ نے محکمہ لائیو سٹاک کے شعبے کیلئے 4 ارب 20 کروڑ روپے جاری کر دئیے، دیگر محکموں کے لئے بھی بجٹ جاری کر دیا گیا۔۔۔

 یہ بجٹ تنخواہوں، بلوں کی ادائیگی، پٹرول اور آپریشنل اخراجات کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ ڈویژنل کمشنرز کو سٹاف کے اخراجات کیلئے 28کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو 32ارب روپے اور محکمہ پرائمری ہیلتھ کو 1ارب 20کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے دوسری سہ ماہی کا بجٹ جاری کیا گیا ہے جو کہ صحت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں خدمات کی بہتری کے لئے اہم قدم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں