سکھ دور کی 3 طاقتور خواتین کی سمادھیاں خستہ حال

سکھ دور کی 3 طاقتور خواتین کی سمادھیاں خستہ حال

لاہور(سہیل احمد قیصر)سکھ دور کی تین طاقتور خواتین کی سمادھیاں اپنی بقا کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے لگیں۔

تفصیل کے مطابق اسلامیہ کالج سول لائنز میں عام شہریوں کی نظروں سے اوجھل تین سمادھیاں موجود ہیں۔ یہ سمادھیاں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی دوسری اہلیہ نکائن کور، رنجیت سنگھ کے بیٹے کھڑک سنگھ کی اہلیہ چندر کور اور رنجیت سنگھ کے پوتے نونہال سنگھ کی اہلیہ صاحب کور کی ہیں۔ اِن تینوں خواتین کے بارے میں قرار دیا جاتا ہے کہ یہ اپنے اپنے دور کی طاقتور ترین خواتین تھیں ۔اس حوالے سے محقق احتشام عزیز نے روزنامہ دنیا کو بتایا سکھ مذہب میں بھی خواتین کو بہت عزت دی جاتی ہے اور سکھوں کے مختلف ادوار میں ہمیں سکھ خواتین قابل ذکر کردار ادا کرتی نظرآتی ہیں۔ اسلامیہ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر محسن رضا بخاری نے بتایا پہلے تو اِن سمادھیوں کی حالت کافی خراب تھی لیکن اب کالج انتظامیہ اِن کی بہتری کی طرف خصوصی توجہ دیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں