صفائی: 76 تحصیلوں میں کنٹریکٹرز کے انتخاب کا عمل مکمل

صفائی: 76 تحصیلوں میں کنٹریکٹرز کے انتخاب کا عمل مکمل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹرسے )پنجاب میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اگلے ماہ آؤٹ سورسنگ ماڈل کا افتتاح کریں گی۔

کنٹریکٹرز کو ذمہ داری سونپنے سے قبل عرصہ دراز سے موجود کوڑے کے ڈھیر ایک دفعہ اٹھانے کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں،سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او بابر صاحب دین موجود تھے جبکہ پنجاب بھر کی دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں