پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، واسا کوضم کرکے نیاادارہ بنانیکامسودہ

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، واسا کوضم کرکے نیاادارہ بنانیکامسودہ

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری کے بعد ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا۔۔۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور واسا پنجاب کو آپس میں ملا کر نیا ادارہ بنانے کا پروپوزل تیار کیا گیا۔ ابتدائی ڈرافٹ کے مطابق صوبائی اتھارٹی میں چیئرمین ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دو ممبرز اتھارٹی کو لیڈ کریں گے ۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی میں چیئرمین اتھارٹی اور تین چیف انجینئر شامل ہوں گے ۔ صوبائی اتھارٹی کا نام ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ واٹسن پنجاب ڈیپارٹمنٹ ہو گا۔ صوبائی اتھارٹی کے انتظامی معاملات سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ واٹسن دیکھیں گے ۔ سیکرٹری کے نیچے تین ممبرز اتھارٹی کام کریں گے ، ممبران میں ممبر ٹیکنیکل ہاؤسنگ، ممبر ٹیکنیکل اربن ڈویلپمنٹ اور ممبر ٹیکنیکل واٹسن شامل ہیں۔ممبر ٹیکنیکل ہاؤسنگ، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے انتظامی معاملات کو دیکھے گی۔ ممبر ٹیکنیکل اربن ڈویلپمنٹ، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اور انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹس کے انتظامی معاملات دیکھے گی۔ ممبر ٹیکنیکل واٹسن، پبلک ھیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیز، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنیز کے انتظامی معاملات کو دیکھے گی۔ابتدائی ڈرافٹ کے بعد حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب سے لی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں