واسا:2017سے ورک چارج ملازمین کی فہرستیں بنانیکاحکم

واسا:2017سے ورک چارج ملازمین کی فہرستیں بنانیکاحکم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا کے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت ،2017 میں ریگولر نہ ہونے والے ورک چارج ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔۔۔

واسا نے 2017 کے ورک چارج ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا، واسا ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کو 31 اکتوبر تک تمام ملازمین کا ڈیٹا جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی، واسا کے تمام افسران 31 اکتوبر تک ان ملازمین کا ڈیٹا ایڈمن ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں گے ۔ 31 اکتوبر کے بعد کسی بھی ورک چارج ملازم کا ڈیٹا ریگولر کرنے کے لیے موصول نہیں کیا جائے گا، واسا کے ورک چارج ملازمین سے متعلقہ دستاویزات بھی مانگ لی گئیں، 2017 کے فیصلے کے بعد ایک سو ورک چارج ملازمین کو ریگولر کیا جائے گا، 20 جون 2017 تک دو سال سروس کرنے والے ورک چارج ملازمین کا ڈیٹا مانگا گیا، 14 جولائی 2016 کو ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلوں کی روشنی میں ورک چارج کو ریگولر کیا جارہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں