پی پی ایس سی :ایس آئی ، اے ایس آئی کی بھرتیاں شروع

 پی پی ایس سی :ایس آئی ، اے ایس آئی کی بھرتیاں شروع

لاہور (کرائم رپورٹر )سروس کوٹہ پر ترقی کے خواہشمند اہلکاروں کے لیے اچھی خبر ہے ۔پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ کی سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کی سیٹوں کو پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔۔۔

آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں اے ایس آئی اور سب انسپکٹرکی خالی سیٹوں کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام افسران کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔ مراسلے کے مطابق سب انسپکٹر کے لیے عمر کی حد 23سے 35 سال پانچ سال کی عمر میں رعایت حکومت پنجاب کے منظور شدہ قانون کے مطابق دی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لیے عمر کی حد21سال سے 35 سال پانچ سال کی عمر میں رعایت حکومت پنجاب کے منظور شدہ قانون کے مطابق اے ایس آئی و ہیڈ کانسٹیبل کسی بھی یونٹ میں تین تین سال سروس لازمی ،منظور شدہ یونیورسٹی سے گریجوایشن ڈگری لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ تفصیلات متعلقہ یونٹ کے سربراہ سی سی پی او و آر پی او کی زیر نگرانی تشکیل دی جائے ،متعلقہ سی سی پی او و آر پی او کے دستخط سے تمام معلومات آئی جی آفس میں پانچ روز کے اندر بھجوائی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں