نئے سی ای اوز ، ڈی ای اوز کی تعیناتی میں محکمہ کو مشکلات

 نئے سی ای اوز ، ڈی ای اوز کی تعیناتی میں محکمہ کو مشکلات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ٹیسٹ کی بنیاد پر انتظامی پوسٹوں پر سی ای اوز اور ڈی ای اوز کی تعیناتی میں محکمہ سکول ایجوکیشن کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

لاہور میں نئے تعینات سی ای او ایجوکیشن نذیر احمد نے لیہ میں تعیناتی کی خواہش ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او لاہور کے لیے جس آفیسر کا نوٹیفکیشن ہوا ہے اس نے تاحال پوسٹ پر جوائننگ نہیں دی ۔نذیر احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع بکھر سے ہے ،نذیر احمد نے تاحال بطور سی ای او ایجوکیشن لاہور عہدے کا چارج نہ سنبھالا ہے ۔ڈی ای او سیکنڈری لاہور حکیم منیر احمد نے بھی تاحال عہدے کا چارج نہیں لیا۔ڈی ای او ایلیمنٹری لاہور محمدعارف نے بھی تاحال عہدے کا چارج نہیں سنبھالا ۔بھکر میں تعینات سی ای او ایجوکیشن شبیر صابری نے ننکانہ صاحب میں لگنے کی خواہش کردی۔سی ای او ننکانہ صاحب عبدالقیوم نے سرگودھا میں لگائے جانے کی درخواست کی ہے ۔سی ای اوز متعلقہ اضلاع میں ذاتی رہائش ہونے کے باعث جوائننگ دینے کو تیار نہیں۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئے سی ای اوز کی رہائش کیلئے بندوبست کرنے کا کہ دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام سی ای اوز کی میرٹ پر تعیناتیاں کی ہیں۔تین ماہ تک کسی سی ای او کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ماہ بعد سی ای اوز میوچل ٹرانسفر کے اہل ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں