رواں سال 55ہزار منشیات فروش گرفتار، 48ہزار مقدمات

رواں سال 55ہزار منشیات فروش گرفتار، 48ہزار مقدمات

لاہور(کرائم رپورٹر )رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 88192 ریڈز کیے گئے ۔۔۔

لاہور(کرائم رپورٹر )رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 88192 ریڈز کیے گئے ، منشیات کے دھندے میں ملوث 54707 ملزمان گرفتار اور48684 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 29764 کلوگرام چرس، 837 کلو گرام ہیروئن، 1348 کلو افیون، 365 کلو آئس اور08 لاکھ لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی، نشے کی بیماری میں مبتلا 1265 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کرایا گیا۔ صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8091 چھاپے مارے گئے ، 8362 ملزمان گرفتار، 8090 مقدمات درج کئے گئے ۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی، سمگلنگ اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں