سموگ پر قابو پانے کے لئے واسا کی تمام مشینری بند

 سموگ پر قابو پانے کے لئے  واسا کی تمام مشینری بند

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سموگ پر قابو پانے کے لئے واسا کی تمام مشینری بند کر دی گئی،واسا کی طرف سے تاحکم ثانی ڈی سلٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔40 سے زائد ڈمپر اور 6 ایکسکویٹر کو واسا آؤٹ فال روڈ میں کھڑا کر دیا گیا۔

ڈی سلٹنگ کے دوران مشینری سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بن رہا تھا، کسی بھی ڈرین پر ڈی سلٹنگ کو ایم ڈی واسا کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں