تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کمشنر کے اختیارات تفویض
لاہور (عمران اکبر )پی ڈی ایم اے نے سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے صوبے بھر کے تمام 36 ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دئیے۔۔۔
ڈی سیز کو سموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری و ہنگامی اقدامات کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد سموگ کے لئے فصلوں کی باقیات ،سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شاپنگ بیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے ،غیر معیاری ایندھن کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔ٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے گا ،پانی کے بغیر سٹون کرشنگ کے استعمال پر پابندی ،ایمیشن کنٹرول سسٹم کے تحت صنعتی یونٹس چلانے پر پابندی ہو گی،ڈی سیز سڑکوں سے تجازات کا خاتمہ بھی یقینی بنائیں گے ۔