اے کیو ہسپتال کے سابق سیکرٹری ، فنانس افسر کی عبوری ضمانتیں مسترد،زیر حراست

اے کیو ہسپتال کے سابق سیکرٹری ، فنانس  افسر کی عبوری ضمانتیں مسترد،زیر حراست

لاہور(عدالتی رپورٹر)سیشن عدالت نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ ہسپتال میں مالی غبن کے الزام میں درج مقدمے میں ہسپتال کے سابق سیکرٹری شوکت بابر ورک اور فنانس افسر محمد سہیل کی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں۔

ایف آئی اے حکام نے موقع پر ہی دونوں ملزموں کو حراست میں لے لیا۔سماعت ایڈیشنل سیشن جج سلمان گھمن نے کی۔ ڈاکٹر اے کیو خان کی بیٹی ڈاکٹر دینہ خان کے وکیل نے عدالت میں دلائل پیش کیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں