امتحانی ڈیوٹیاں نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امتحانی ڈیوٹیاں نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ۔
لاہور تعلیمی بورڈ کی جانب سے سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ریفرنس بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساڑھے پانچ ہزار سے اساتذہ امتحانی ڈیوٹیوں سے غائب رہے ۔کنٹرولرامتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی نہ دینے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی ہے ۔ ایسنشل سروس ایکٹ کے نفاذ کے باوجود اساتذہ نے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کیا۔ امتحانی ڈیوٹیوں سے انکار قابل قبول نہیں ۔