سی بی ڈی پنجاب:خاتون ملازمین کیلئے بریسٹ کینسر آگاہی سیشن

سی بی ڈی پنجاب:خاتون ملازمین  کیلئے بریسٹ کینسر آگاہی سیشن

لاہور(سٹاف رپورٹر) خاتون ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) نے بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

 پروگرام کا مقصد بریسٹ کینسر کی ابتدائی علامات،ان کی پہچان اور حفاظتی صحت کے اقدامات بارے معلومات فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ آئی ٹی پلواشہ مینگل نے بھی شرکت کی ۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے کہا ہم یقین رکھتے ہیں کہ صحت مند ورک فورس ہی موثر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں