سینکڑوں مردوخواتین اساتذہ کی ریلی

سینکڑوں مردوخواتین اساتذہ کی ریلی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ایجوکیشن کمپلیکس میں سینکڑوں مرد وخواتین اساتذہ نے اپنے مطالبات تعلیمی اداروں کی پرائیویٹ مینجمنٹ کی حوالگی کے خاتمے۔۔۔

 ٹی این اے ٹیسٹ کے خاتمے کیلئے گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی جلسہ میں شرکت کی اور جی پی او چوک تک ریلی نکالی، اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں رانا لیاقت، کاشف شہزاد چودھری، سید مدثر حسین، رانا الیاس، میاں ارشد ،منیر سندھو ودیگر نے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں متحد ہیں۔ انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں بلکہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں