چوہنگ:چھوٹے نے بڑے بھائی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا

چوہنگ:چھوٹے نے بڑے بھائی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر چھوٹے بھائی نے چھری کے وار سے بڑے بھائی کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ پور کانجراں کے رہائشی 40 سالہ قاسم مسیح کو تلخ کلامی پر اس کے چھوٹے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں