سموگ، لیسکو کا صفائی اور مینٹی ننس کا کام شروع

سموگ، لیسکو کا صفائی اور مینٹی ننس کا کام شروع

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)سموگ، لیسکو نے صفائی اور مینٹی ننس کا کام شروع کر دیا، سموگ اور فوگ سے بجلی کے ترسیلی نظام کے بچاؤ کے لیے لیسکو کے اقدامات جاری۔۔۔

 لیسکو کی جانب سے بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کی مینٹی ننس اور صفائی کا کام کیا جارہا ہے، لیسکو جی ایس او سرکل کی جانب سے 31 دسمبر تک مینٹی ننس اور صفائی کا عمل جاری رہے گا ،مینٹی ننس کے دوران ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کے ڈسک انسولیٹرز، گرڈ سٹیشن کے پورسلین سے بنے تمام میٹیریل کو جدید مشینری سے دھویا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں