شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،3افرادگرفتار
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ راجہ جنگ نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔۔۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ میر محمد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہورہی ہے ،جس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر3ملزموں مبین راجپوت، وسیم راجپوت اور محمود قاسم کوپکڑلیا، ملزم مبین سے 30بور بلانمبری دیسی ساخت کا پستول برآمد ہوا،پولیس مصروف کارروائی ہے ۔