ماحولیاتی آلودگی کا باعث 1344 گاڑیاں تھانوں میں بند
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) لاہور میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے انسدادِ سموگ مہم کے تحت بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے اکتوبر میں 1344 گاڑیاں تھانوں میں بند کر دیں جبکہ 2397 گاڑیوں کے چالان اور 1 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔حکام نے بتایا 2 ایف آئی آر درج کر کے 2 ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔اکتوبر میں 9 ہزار گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کیا گیا، 5 ہزار گاڑیوں کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ۔