ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس ،ریت پراوورچارجنگ کا جائزہ

ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس ،ریت پراوورچارجنگ کا جائزہ

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت ضلع میں ریت پر اوورچارجنگ اور غیر قانونی نکاسی روکنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔۔

 اجلاس میں ڈی پی او محمد عیسیٰ خان سکھیرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز لاہور تنویر احمد لغاری ودیگرافسروں نے شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ معدنیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع قصور کے عام صارفین کیلئے تمام اخراجات ،ٹیکسز ، لوڈنگ ان لوڈنگ شامل کر کے ریت 2470روپے فی سینکڑایا 24.70روپے فٹ کا ریٹ مقرر ہے ،تا ہم ضلع میں ریت کی منافع خوری ہو رہی تھی ،ڈپٹی کمشنر کے حکم پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ہمراہ ملکر مختلف ریت کی دکانوں پر کارروائی کی ، منافع خوری کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے عائد کئے ،مزید بتایا کہ ریت کی منافع خوری اور غیر قانونی نکاسی میں ملوث افراد کو 45ہزار روپے سے لیکر 5لاکھ روپے تک جرمانہ اور 3سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع میں آئندہ سے ریت کا کاروبار کرنے والے تمام افراد حکومت پنجاب محکمہ معدنیات کا نرخ نامہ 2470روپے فی سینکڑا پر فروخت کرنے اور ریٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے پابند ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں