ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا پاکستان ایکسپریس 20 گھنٹے لیٹ

 ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا پاکستان ایکسپریس 20 گھنٹے لیٹ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔

پاکستان ایکسپریس 20 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔اسی طرح پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے 40 منٹ، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 55 منٹ، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، ملت ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ ،عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں