پی ٹی آئی لاہور کو تنظیم سازی میں مسلسل مشکلات

پی ٹی آئی لاہور کو تنظیم سازی میں مسلسل مشکلات

لاہور( سیاسی نمائندہ )تحریک انصاف لاہور کو تنظیم سازی میں مسلسل مشکلات کا سامنا ہے ۔کئی مقرر کردہ رہنماؤں نے عہدے لینے سے انکار کردیا۔

رکن پنجاب اسمبلی احمر رشید بھٹی نے بھی نائب صدر کا عہدہ لینے سے انکار کردیا۔ احمر بھٹی کا واٹس ایپ میسج میں کہنا تھا کہ جیل میں تھا جب کسی قیدی نے بتایا کہ مجھے نائب صدر مقرر کیا گیا ۔اس سے قبل میں صدر پی ٹی آئی لاہور کو عہدہ نہ لینے کا بتا چکا تھا۔میں نے علامہ اقبال ٹاؤن کی صدارت لینے سے بھی انکار کردیا تھا۔میں نائب صدر لاہور کا عہدہ نہیں لے سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں