پنجاب میں ڈینگی کے مزید 148کیس رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے مزید  148کیس رپورٹ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے مزید 148 کیس رپورٹ ہوئے۔

ایک ہفتہ میں 1001 جبکہ رواں سال 6277 کیس رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی 129 ، لاہور 7،اٹک 3، ملتان 2،سرگودھا، میانوالی، سیالکوٹ، گوجر ا نو ا لہ ، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کا مریض رپورٹ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں