غیرقانونی چنگ چی رکشوں کے 100کارخانوں کا انکشاف
لاہور (شیخ زین العابدین)شہر کے مختلف علاقوں میںغیر قانونی طور پر چنگ چی رکشوں کی باڈیز کی تیاری کرنے والے ایک سو سے زائد کارخانوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹر بائیکس کو موٹر سائیکل رکشے میں تبدیل کرکے بطور ٹرانسپورٹ استعمال کیا جارہا ہے ،موٹر سائیکل کو بغیر منظوری سواری رکشہ اور لوڈر رکشہ میں تبدیل کیا جارہا ہے ، لاہور کی شاہراہوں پر چلنے والے اسی فیصد رکشے غیر قانونی فیکٹریوں میں تیار کیے گئے ، داروغہ والا میں چنگ چی رکشوں کی باڈی بنانے والی 2 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں، یہ فیکٹریاں بغیرلائسنس چنگ چی رکشوں کی باڈی بنا رہی تھیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کو غیرقانونی طور پر سواری رکشہ یا لوڈر رکشہ بنانا سنگین جرم ہے ۔