مریدکے : ہیڈ ماسٹر کی طالبہ سے بد اخلاقی کی کوشش،ملزم گرفتار

مریدکے : ہیڈ ماسٹر کی طالبہ سے  بد اخلاقی کی کوشش،ملزم گرفتار

مریدکے ،کالا شاہ کاکو (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) مریدکے قلعہ مسیتا کے سرکاری پرائمری سکول میں ہیڈ ماسٹر نے طالبہ سے بد اخلاقی کی کوشش کی۔۔۔

 ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ہیڈماسٹر قاسم علی انصاری نے پانچویں کلاس کی13 سالہ طالبہ کو اپنے آفس بلا کر زبردستی بد اخلاقی کی کوشش کی، طالبہ کے شور مچانے پر اساتذہ اور طلبا اکٹھے ہو گئے جس پر ملزم فرار ہو گیا جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے ملزم ہیڈماسٹر کو معطل کرنے کے علاوہ سرنڈر کرنیکی سفارش کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں